بٹ خیلہ (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پا نی اللہ تعالیٰ کی اہم اور بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے عوام کو صاف پانی اور بہتر خوراک کی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی اس بنیادی ذمہ داری پوری کر نے میں ناکام ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ کے ضلعی دفتر بٹ خیلہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتا حی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیاانھوں ے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں عام حالات اور خصوصا آفات میں شہریوں کی مدد اور بحالی کیلئے سر گرم عمل ہے الخدمت اپنے دیگر ریلیف منصوبوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے کیونکہ پانی انسانی زند گی لازمی اور اہم ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ بٹ خیلہ سٹی میں فلٹریشن پلانٹ کے قیام سے عوام کو انتہائی سستے دا موں پانی کا صاف اور معیاری پانی میسر ہو گاانھوں نے پلانٹ کے قیام میں سعودی عرب کے ڈونر شیخ مشائل ضیف اللہ کا شکر یہ ادا کیا تقریب سے الخدمت ملاکنڈ کے صدر سہیل خٹک ضلعی امیر جماعت اسلامی امیدوار پی کے21شہاب حسین امیدوار این اے 9ملاکنڈ مولانا جمال الدین نے بھی خطاب کیا.