ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ کا دسویں محرم الحرام جلوس روٹس و کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی پی او ایبٹ آباد نے سیکیورٹی اور ڈی سی ایبٹ آباد نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے حوالے سے کمشنر ہزارہڈویژن اور ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ دی۔کمشنر ہزارہ ڈویژن اور ڈی آئی جی ہزارہ نے پرامن محرم الحرام جلوس انعقاد پر ڈی سی و ڈی پی او کی خدمات کو سراہا۔کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے 10ویں محرم الحرام کے موقع پر ضلع ایبٹ آباد کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید نے جلوس کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔ کمشنر ہزارہ اور ڈی آء جی ہزارہ نے امن کمیٹی کے عہدیداران اور التشیع منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرنے اور شہر کے امن و امان میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازیں انہوں نے ڈی سی آفس میں قائم کردہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں پر ڈی سی ایبٹ آباد خالد اقبال نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں تکنیکی نگرانی کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔ کمشنر ہزارہ عامر سلطان ترین اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ہزارہ ریجن کے بڑے اضلاع میں ہونے والے جلوسوں کے پرامن اختتام اور اعلی انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی کوششوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے