جمرود (نمائندہ مانند )جمرود میں 4اگست یوم شہداء پولیس یوم سیاہ کے طور پر منائے گے،جب تک ہمیں خیبرپختونخوا پولیس فورس شہداء کے طرز پر مراعات نہیں دی جاتی اس وقت تک تمام سرکاری تقریبات سے بائیکاٹ ہوگا۔امن مانگنے والوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،خیبر خاصہ دار فورس شہداء لواحقین کمیٹی تفصیلات کے مطابق خیبر خاصہ دار فورس شہداء لواحقین کمیٹی چیئرمین ملک پرویز نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خیبر خاصہ دار شہداء کمیٹی لواحقین یوم شہداء پولیس 4 اگست یوم سیاہ کے طور پر منائی گی اور ہر قسم کے سرکاری تقریبات سے بائیکاٹ ہوگا جبکہ اس دن خیبر خاصہ دار فورس شہداء کے 313 خاندان احتجاج کرینگے۔ملک پرویز نے کہاکہ ضلع خیبر خاصہ دار فورس شہداء لواحقین کو خیبر پختونخوا پولیس فورس شہداء کے طرز پر مراعات و شہداء پیکج دیا جائے کیونکہ ہمارے پیاروں نے بھی اس ملک کے امن کی خاطر قربانیاں دی ہے۔ملک پرویز نے کہاکہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ضلع خیبر میں امن مارچ شرکاء پر FIR درج کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ امن مارچ کے شرکاء پر FIR درج کرانے کی مذمت کرتے ہیں اور FIR واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،شہداء خیبر فورس کمیٹی قوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبر شہداء گزشتہ کئی سالوں سے سراپا احتجاج ہے،خیبر سے لیکر اسلام آباد تک اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے، ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی جو ہمارے شہداء کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر خاصہ دار فورس شہداء لواحقین کو خیبرپختونخوا پولیس شہداء کے طرز پر مراعات دی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے