وانا (مانند نیوز) جمعیت طلبہ عربیہ کے 50 واں یوم تاسیس "تجدید عہد کنونشن ” کے نام سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں سمینار منعقد ہوئے، جس میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا محترم سیمع اللہ جان، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شمالی و جنوبی وزیرستان عمر وزیر، امیر جماعت اسلامی لوئر وزیرستان ندیم خان صاحب، جنرل سیکرٹری اسد اللہ بھیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمران مخلص وزیر، پاکستان تحریک انصاف یوتھ صدر عابد وزیر، ہارون وزیر، وانا کونسلر اتحاد کے نائب صدر احمد وزیر، صوبائی اسمبلی امیدوار تاج محمد وزیر اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی وزیرستان برادر صلاح الدین سابق پریس کلب صدر ظفر لالا اور دیگر نے شرکت کی، مقررین نے وزیرستان کے دینی اور عصری علوم پر بحث کیا۔ منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شمالی و جنوبی وزیرستان عمر وزیر کا کہنا تھا کہ مدارس کے 23 نوجوانوں نے 10 محرم الحرام 1395ھ کو جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی بنیاد رکھی جو مدارس دینیہ کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے، اور یہ طے پایا کہ اس کا نصب العین ” قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی اور بندگان خدا کی زندگیوں کی تعمیر کرتے ہوئے رضائے الٰہی کا حصول” ہوگا۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شمالی و جنوبی وزیرستان عمر وزیر کا کہنا تھا کہ اتحاد امت، امت واحدہ کے تصور کے لیے افراد سازی، دینی مدارس کے طلباء کو منظم کرنا، ان میں ہم آہنگی،مکالمے اور مشترکات پر جمع ہونے کا کلچر پیدا کرنا، دین و دنیا کی تقسیم کے بجائے اسلام کے جامع تصور کو عام کرنا، اقامت دین کے تصور کا فروغ، دینی تعلیم کے ساتھ اعلی تعلیم و تحقیقی علم کے لیے اداروں اور افراد کی تیاری۔ دینی مدارس کی چار دیواری میں رہتے ہوئے پوری دنیا کے مسائل میں اسلام کی رہنمائی کا فریضہ اور علماء و طلباء کو سید ابوالاعلی مودودی کی اسلامی انقلاب کی فکر کا پوری حکمت اور دانائی کے ساتھ ہمنوا بنانا جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا خاصہ ہے۔ اور اس پر ہم اللہ رب العالمین کا شکر ادا کرتے ہیں۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شمالی و جنوبی وزیرستان عمر وزیر کا کہنا تھا کہ یہ وقت تجدید عہد، عزم نو اور اپنی صفوں کو از سرِے نو ترتیب دینے کا ہے۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان گذشہ پچاس سال سے اعلی نصب العین اور بہترین طریق دعوت و تربیت پر قائم ہے اور ان شائاللہ اپنی جد وجہد کو جاری رکھے گی۔ ہماری اگلی منزل جدید دنیا کو اسلام کی برکات سے متعارف کروانا اور اسلامی انقلاب کا علم پوری دنیا پر لہرانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے