بٹ خیلہ (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) ملاکنڈ ویژن کے صدر مزدور رہنما گل زمین اور جنرل سیکر ٹری مظہر الحق ایڈوکیٹ نے سا نحہ باجوڑمیں 50سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہےاپنے مشترکہ بیان میں لیگی قائدین نے باجوڑ میں جمعیت علما ء اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کی انھوں نے کہاکہ جمعیت نے پرامن سیاسی جدو جہد پر یقین رکھنے والی دینی جماعت ہے اور اس کے قائد مولانا فضل الر حمن نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے کام کیا ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت ملک وقوم اور امن کے دشمن ہیں جو کہ انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں کیونکہ انھیں معصوم ننھی جانوں اور ان کی ماوئں بہنوں تک کا بھی احساس نہیں انھوں نے کہا کہ پے در پے دہشتگردی کے واقعات اور اس کی نئی لہرحکومت اور پوری سیاسی قیادت کیلئے لمحہ فکر یہ ہے اور اس موقع پر سیاسی اختلافات کے پس پشت ڈال کرسیاسی وعسکری اور دینی قیادت کو سرجوڑ کر بیٹھنے کی اشد ضرورت ہے انھوں نے شہدا ئے باجوڑ کیلئے بڑے پیکج کا مطالبہ کیاانھوں نے شہدا کے درجات کی بلندی لواحقین کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کیلئے دعا بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے