ہری پور (مانند نیوز)آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کے احکامات کی روشنی میں ہفتہ شہدائے پولیس عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے شہدائے ہری پور پولیس کی فیملیز کی ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر اے ایس پی یوٹی محمد طلحہ،ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد،جاوید کاکڑ چیرمین ڈی آر سی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او ہری پور نے شہداء کی فیملیز کو درپیش مسائل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے شہداء کی فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختوں خوا پولیس کی داستان شہیدوں کی لازوال قربانیوں سے بھری ہے۔آئی جی سے لے کر کنسٹیبل تک امن و امان کو قائم رکھنے لیے شہداء نے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا وہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز کسی بھی مسئلہ کی صورت میں میرے دفتر آسکتے ہیں۔میرے اور دیگر افسران کے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔آخر میں شہداء پولیس کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔