اسلام آباد(مانند نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر گورنر خیبر پختونخواہ سے ٹیلی فون پراپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گورنر اور خیبر پختونخواہ کی عوام سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب ایسی مذموم کارروائیوں، دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،خیبر پختونخواہ کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نیکہا کہ ملک بھر سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔صدر مملکت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءسے اظہارِ ہمدردی کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے