شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پولیس نے اپنے شہداء پولیس کی یاد میں ہسپتال الپوری میں بلڈ ڈونر کیمپ کا انعقاد کیا،بلڈ ڈونر کیمپ میں شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے شانگلہ پولیس کے ہر رینک کے افیسران اور جوانوں نے اپنے خون کی عطیات پیش کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ خون کی عطیات کا مقصد شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،ہمیں اپنے شہداء پولیس پر فخرہے۔ کیونکہ سال 2007 میں دہشت گردی کے دورمیں پورا ملاکنڈ ڈویژن سوکھی ہوئی لکڑیوں کی طرح جل رہاتھا بلکہ پولیس کے بہادر اور دلیر جوانوں نے اگ کی ان چنگاریوں میں ننگے پاؤں منزل مقصود تک سفر کرتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کا سامنا کیا اور کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے۔آج جو ہماری عوام آرام سے اپنے معمولات زندگی بسر کرتے ہیں اس کی اصل وجہ شانگلہ پولیس کی اپنے قیمتی جانوں کا نظرانہ ہے۔بلڈ ڈونر کیمپ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور دیگر افیسران موجود تھے۔ انھوں نے شہداء پولیس کی یاد میں اپنے خون کی عطیات پیش کئے۔اس موقع پر سول سوسائیٹی کے ممبران اور دیگر معاشرے کے ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے۔جنہوں نے شانگلہ پولیس کی قربانیوں کی تعریف کی،اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان شہدائے پولیس کی قربانیوں کے بدولت آج امن کی فضاء قائم ہے۔ انھوں نے خون عطایات کے موقع پر یہ بھی کہا کہ آج میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے پولیس آفسران اور جوانان شہدائے پولیس کی یاد میں خون کی عطیات دے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس ہمارا فخر ہے انھوں نے پختون روایات مدنظر رکھتے ہوئے امن کی بحالی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے