پشاور(مانند نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی عہدیداروں نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کرنے کیلئے باجوڑ خار ہسپتال کا دورہ کیا جبکہ شہداء کے گھروں میں ان کے ورثاء سے تعزیت کرنے سمیت شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی‘ے صوبائی شوریٰ و مرکزی مجلس عمومی کے رکن اور صوبائی رہنماء ارباب فاروق جان‘ میئر پشاور حاجی زبیر علی‘ چیئرمین تحصیل شاہ عالم کلیم اللہ‘ ضلع پشاور کے سابق امیر مولانا مسکین شاہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی عہدیداروں نے ایم ایس خار ہسپتال سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ باجوڑ بم دھماکے کے زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور ان کو اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے شہداء کے گھروں کے دورے کئے اور ان کے ورثاء سے ملے اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء و سابق امید وار صوبائی اسمبلی ارباب فاروق جان نے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر بم دھماکے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی اور کہا کہ سانحہ باجوڑ نہایت ہی افسوسناک ہے جس میں علماء کرام شہید ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے مگر یہاں پر دسیوں افراد کو بے گناہ شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام نے ملک و قوم کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں آج ملک میں جو امن کی فضاء قائم ہے یہ یہی قبائلی عوام کی قربانیوں کی بدولت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے