سوات(مانند نیوز) 04اگست یوم شہدائے پولیس نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی شہدائے پولیس کے قربانیوں کی بدولت امن و مان و امان کا فضاء قائم ہیں، اُن کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گےتفصیلات کے مطابق: خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال 04اگست کو یوم شہدائے پولیس مناتی ہیں، اسی سال بھی 04اگست کو پورے خیبر پختونخوا بشمول ملاکنڈ ریجن میں یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ضلعی پولیس سربراہان سے ویڈیولنک میٹنگ کے ذریعے کیا۔اس موقع پر میٹنگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کے بدولت آج پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کا فضا قائم ہیں، شہدائے پولیس کے افسران و جوانوں نے ہمارے آج کے لئے اپنے کل کو قربان کیا اور اس دھرتی کے بقاء، امن اور خوشحالی کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جن کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں کی دی ہوئی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں شہداء کی دی ہوئی قربانیوں پر ان کے اہلخانہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کی دی ہوئی قربانیوں کے وجہ سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے، پولیس شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ملاکنڈ ڈویژن پولیس کے جوانوں نے نہایت کٹھن حالات میں دلیری اور بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سوات سمیت پورے ملک میں امن کی فضاء قائم کی۔ضلع سوات جو دہشت گردی کی لہر سے متاثر ہوا لیکن عوام کے تعاون اور پولیس کی قربانیوں سے علاقہ میں امن قائم ہوا اور سماج دشمن عناصر کے مذموم مقاصد خا ک میں ملا دئیے گئے، دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر رہی اور اس فورس نے ایڈیشنل آئی جی سے لیکر سپاہی تک قربانیوں کی داستان رقم کرتے ہوئے دنیا میں اپنے آپ کو بہترین پولیس فورس کے طور پر منوایا جو کہ قابل تحسین ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے