وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ زم چن سے تعلق رکھنے والا ملک خان مالیک وزیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول سرے خاورے کئی سالوں سے سرکاری سٹاف موجود نہیں، اور سکول کئی سالوں سے بند ہے، متعلقہ محکمہ خاموش ہے، علاقہ سرے خاورے 300 گھرانوں پر مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے محکمہ تعلیم کی نظروں سے اوجھل ہے، ملک خان مالیک وزیر نے کہا کہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے بھی تعلیم حاصل کر کے علاقے کے نام روشن کریں اور اپنے مستقبل بھی اچھی گزارے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سکول کے سلسلے میں بار بار محکمہ تعلیم کے ذمہ دارون سے درخواست کی، مگر ابتک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا، ہم اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہے اور باقی شہریوں کی طرح حق رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی مستقبل کی خاطر سکول میں دلچسپی لیں، اور مستقبل کے معماران ملت کے بارے میں سوچیں۔ ہمارے بچوں کیلئے سکول میں جلد از جلد ٹیچنگ سٹاف مقرر کیا جائے اور سکول کو کھلا جائیں۔