باجوڑ(مانند نیوز) 4 اگست یوم شہدائے پولیس خیبرپختونخوا کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے ہدایت پر ضلعی پولیس افسران کا شہداء کے مزاروں پر حاضری کا سلسلہ جاری ہیں۔ ائی۔جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور اور ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے واضح احکامات کے روشنی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان (PSP) کے نگرانی میں ضلع ہذا میں پچھلے سالوں کے طرح اس سال بھی ””یوم شہدائے پولیس”” پورے عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں تمام سرکل ڈی۔ایس۔پیز/ایس۔ ایچ۔ اوز اور دیگر پولیس آفسران نے اپنے اپنے دائرہ اختیار علاقوں میں شہدائے پولیس کے فیملیز سے ملاقاتیں کیں، شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری دی، سبز ہلالی پرچم لہرائے اور شہداء کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائیں مانگی گئیں۔واضح رہے کہ 04 اگست یوم شہدائے پولیس خیبرپختونخوا منانے کا مقصد پولیس کے ان بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت اور ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیں اور وطن عزیز میں امن و استحکام کے خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے