لوئر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان سے اقوام متحدہ کے ادارے UNFPA کے وفد کی ڈی سی افس لوئر چترال میں ملاقات۔اجلاس میں UNFPA کے ڈاکٹر فرید,ڈی ایچ او لوئر چترال فیاض رومی، سوشل ویلفر افیسر,پاپولیشن آفیسر اور AKHSP کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد ضلع لوئر چترال میں نقصانات کے اسسمنٹ اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور متاثرہ علاقوں میں اسسمنٹ کا عمل فوری مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔ وفد نے متاثرہ علاقوں میں امدادی,و بحالی کے سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں اسسمنٹ کا عمل اور ادویات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد ضلع لوئر چترال میں امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنرکے احکامات کی روشنی میں نائب تحصیلدار ارندو ممتاز علی اور چترال لیویز کے نگرانی میں جاری ارندو ایریگیشن چینل پہ بحالی کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔علاقے کو پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔ ارندو کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کئے جائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے