اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،ملکی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے،ملکی تشخص میںبہتری کے لئے سکرین ٹورازم پر کام کر رہے ہیں،پی ٹی وی فلم ڈویژن قائم کیا گیا ہے، وہاں بھی ایک چھوٹا سینما ہے جس کی تزئین کی جا رہی ہے،پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لئے کام کیا گیا ہے،ریڈیو کے ملازمین کے لئے ایک بزنس پلان دیا گیا تاکہ اس کے مالی معاملات بہتر ہو۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز میں سینسر سینما ہال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1970کے بعد فلم انڈسٹری پر کافی قدغنیں لگیں،پاکستان کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے سکرین ٹورازم پر کام کر رہے ہیں،سکرین ٹورازم کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے بیشتر ممالک نے اپنے بیانیہ کو فروغ دیا،محمد نواز شریف نے پاکستان کلچر پالیسی کا آغاز کیا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو سبسڈی دی جا رہی ہے، ہماری ثقافت اور ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سرٹیفیکیٹ بورڈ بنایا گیا ہے، پی ٹی وی فلم ڈویژن کا قیام بھی شامل ہے،فلم سینسر بورڈ میں سینسر سینما کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتی ہوں،ہمیں فلم سینسر کے لئے پرائیویٹ سینما کی خدمات لینا پڑتی تھیں،اب یہ سہولت فلم سینسر بورڈ میں دستیاب ہوگی،پی ٹی وی فلم ڈویژن بھی قائم کیا گیا ہے، وہاں بھی ایک چھوٹا سینما ہے جس کی تزئین کی جا رہی ہے،پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لئے کام کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 15 ماہ قبل جب ہم اقتدار میں آئے تو ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی،2018سے مارچ 2022تک مہنگائی کا سفر تھا،معیشت اتنی بدحال کر دی گئی کہ واپس آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،سابق حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کر کے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اس پروگرام کو معطل کیا،وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی محنت سے آئی ایم ایف پروگرام شروع ہو گیا ہے،پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دوست ممالک کو ناراض کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا، سیلاب کے دوران بحالی کی سرگرمیاں شروع کیں،نیا ادارہ قائم کیا جو سرمایہ کاری کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی،پاکستان ایک مرتبہ پھر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،ملکی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کا آغاز کیا گیا ہے،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کو انسٹیٹیوشنلائز کیا گیا،ریڈیو میں جدید ٹیکنالوجی نصب کی جا رہی ہے، پوری دنیا میں اس کی نشریات سنی جا سکے گی،میڈیم ویو ٹیکنالوجی کے ساتھ ریڈیو پاکستان کی نشریات میں بہتری آئے گی،ریڈیو کے ملازمین کے لئے ایک بزنس پلان دیا گیا تاکہ اس کے مالی معاملات بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میری ذمہ داری میں شامل ہے، اس کے اداروں کو ہم مستحکم کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے