پشاور(مانند نیوز) سرحد یونیورسٹی میں کے پی کے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب۔وائس چانسلر ڈاکٹرسلیم الرحمن مہمان خصوصی تھے۔یوم شہداء خیبرپختونخوا پولیس کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔گزشتہ روزسرحد یونیورٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس شہداء کے حوالے ایک پروقار تقریب منقعد ہوئی۔جس میں کثیر تعداد طلباء و طالبات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سجاد ایڈیشنل آئی جی پشاور تھے۔اس تقریب میں طلباء نے ملی نغمے، تقاریر،شعر و شاعری بھی پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سجاد خان نے کہا کہ قوم بلکل مایوس نہ ہو کے پی کے پولیس دن رات ایک کر کے اپنی قوم کی حفاظت میں کوشاں ہے۔پولیس نے اس وطن۔ کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔جس کو ہمشہ یادرکھاجائیگا۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان نے تمام آنے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور اپنے سٹوڈنٹس کے اس تقریب کو کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کی۔اس تقریب کے منظمین انجینئر عاکف شاہ ،لیکچرارارشد حلیم اورمیڈیا آفیسر محمد بلال شامل تھے۔