شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں ضلع انتظامیہ اور مختلف سرکاری سکولوں میں استحصال کشمیر ریلی، کشمیر کی حیثیت کے خاتمے اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ہفتہ کے روز ریلی کے شرکا ء نے الپوری کے مین چوک تک مارچ کیا۔شرکا ء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا ررکھے تھے جس پر کشمیریوں کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر الپوری سمیت مختلف محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی خودمختاری ختم کرنے اور کشمیریوں کی خود ارادیت کا حق چھیننے سے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے آئین سے آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارتی حکمرانوں کے تعصبا نہ رویہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اور کشمیریوں کے حقو ق کے لئے پاکستا نی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ریلی کے شرکا ء نے کشمیریوں پر بھارتی مظا لم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شرکا ء کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی بند کرکے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حق خود اردایت دیں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام کا عالمی برادری نوٹس لیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کو کسی بھی صورت تنہا ء نہیں چھوڑے گی۔ مقررین نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کشمیر کو پاکستان سے کوئی الگ نہیں کرسکتا۔کشمیرپر انڈیاکی جارحیت ناقابل برداشت ہے اور کسی بھی صورت بھارت کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔5اگست 2019کو بھارت نے زبردستی کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرکے غیر منصفانہ اور بزدلانہ فعل کا ثبوت دیایہ عمل بھارت کے خطے میں امن و امان کی خرابی کے لیئے ناپاک عزائم کا ثبوت ہے جو ہم کسی بھی صورت بھارت کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے عوام فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہندوستان کشمیر پر ناجائزقبضہ اور جارحیت سے باز رہے۔کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اپناموقف دنیا کے سامنے رکھاہے۔اس سیاہ دن کو پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم استحصال کے طور پر منارہی ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہر عالمی فورم پر آواز اُٹھائی اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیریوں کی منزل آزادی ہے اور ہم کشمیریوں کو اُن کے صبر واستقلال اور بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اگر بھارت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور کشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑنا بند نہ کیے تو پاکستان کے کروڑوں عوام جذبہء جہاد سے سرشارہوکرفوج کے شانہ بشانہ ہندوستان کا اینٹ سے اینٹ بجاد یں گے۔ اقوام متحدہ چارٹرکے مطابق کشمیری عوام کو حق خوداردایت دی جائے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے