باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑمیں تھانہ لوئی سم پولیس کی کارروائی۔ چور گروہ کا ایک رکن گرفتار۔ مال مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ڈی پی او باجوڑڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے قیادت میں ضلعی پولیس جوانوں کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری ہے۔اس سلسلے میں سرکل ڈی ایس پی نعمت اللہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لوئی سم سعید الرحمن نے ایک شہری کے رپورٹ پر کارروائی کرکے چور گروہ کا ایک کارکن کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا۔ ملزم محمود کیخلاف تھانہ لوئی سم میں متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کامیاب کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس ایچ او تھانہ لوئی سم سعید الرحمن کو شاباش دی اور انہیں اپنے دائرہ اختیار علاقے پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔