باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے میں عالمی مہینہ اگست کی افتتاحی تقریب،محکمہ صحت ضلع باجوڑ میں بچوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل کمال۔ضلع باجوڑ میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی پروگرام کے عالمی مہینے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی روشنی ڈالے گئی۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال،ڈاکٹر حمایت نیشنل پروگرام کوارڈینیٹرای پی ائی کوارڈینیٹر اور مذہبی رہنما ملک حاجی یوسف خان،ملک انور خان اینٹگریٹڈ نیوٹریشن پروگرام نیوٹریشن سل ضم شدہ اضلاع، کے ضلع باجوڑ کے مینجر صلاح الدین، عامر حسین ائی ایم او،اے ڈی سی نبیلہ بی بی، ایل ایچ ویز،ایل ایچ ایس،ایل ایچ ڈبلیو، نیوٹریشن اسسٹنٹس، احساس نشونما پروگرام کے منیجر لقمان اور دیگر سٹاف ممبر اور ہیلتھ سٹاف کے بندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچے کو پلوائیں یہ بچوں کے لئے بیحد مفید اور صحت بخش ہیں۔ماں کا دودھ بچوں کے لئے بہترین اور مکمل غذا ہے۔اس کے علاوہ کسی اور قسم کی گھٹی یا غذا سے گریز کریں۔ ماں کا دودھ بچوں کا پہلا حفاظتی ٹیکہ ہے۔محکمہ صحت ضلع باجوڑ میں بچوں کے بنیادی صحت کی سہولیات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے ضلع باجوڑ میں اور بچے کی صحت کے عنوان پر یکم اگست سے پورا مہینہ منایا جائے گا۔جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرفیصل کمال نے تفصیل سے بتایا کہ یہ مہینہ اگست ضلع باجوڑ میں بھی بھرپور انداز سے منایا جائے گا اور حفاظتی تدابیرمیں دست اور ہیضہ سے بچاو، حفظان صحت کے اصول اور ماں کے دودھ کی اہمیت پر مبنی آگاہی مہم منعقد کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کا عملہ پورے عزم اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے