پشاور (مانند نیوز )خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں خصوصی فراد کو معاشرہ کا با عزت شہری بنانا سب کی مشترکہ زمہ داری ہیں،معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو کہ معاشرے کے دیگر عوام کو حاصل ہیں حکومت فوری طور پر معزور افراد کیلئے سرکاری محکموں میں ملازمتوں میں مختص کوٹے میں اضافہ کرے اور معذور ا فراد کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں،ان خیالات کا اظہار مردان میں غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کی جانب سے انڈویجول لینڈ‘سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اجالا سحر کے اشتراک سے پی ڈبلیو ڈی ایس کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے سی پی ڈی آئی کے زاہد عبداللہ،پراجیکٹ کوارڈنیٹر ثروت جہاں،نور عالم، محکمہ سوشل ویلفئیر کے زوالفقاروزیر اورسائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف نیخطاب کرتے ہو ئے کیا،مقررین نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے معاشرے میں معذور افراد کو ان کیلئے مختص حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے اور انہیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا حالانکہ معذور افراد سب سے زیادہ عزت اور توجہ کے مستحق ہیں اور ہمارے ملک میں معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے قوانین بھی موجود ہیں لیکن ان پر کسی قسم کا عمل درآمد نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ معذور افراد میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہوتی لہذا ان کا معذور ہونا کوئی جرم نہیں روزگار اور عزت نہ ملنے کی وجہ سے اکثر معذور افراد معاشرے اور خاندان کیلئے بوجھ سمجھے جاتے ہیں لیکن اگر حکومت ان معذور افراد کو سرکاری ملازتوں میں قابلیت کے مطابق کوٹہ دیں تومعذور افراد کو بھی معاشرے اور خاندان کے لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں نصف کرایہ معاف کرانے،انکے تعلیمی اخراجات معاف کرانے،انہیں مفت علاج معالجے کی سہولیات اور روزگار فراہم کرنے کیلئے نہ صرف قانون سازی کرے بلکہ اس پر سخت عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے،مقررین نے کہا کہ معذور افراد کے مسائل انتہائی گھمبیر اور حل طلب ہیں جنہیں حل کرنا وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔ معذور افراد کے مسائل گھمبیر اور حل طلب ہیں اور اب وقت آچکا ہے کہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ہمارے معاشرے جہاں دیگر پسماندہ طبقات مختلف مسائل سے لڑ رہے ہیں وہیں معذور افراد اپنی معذوری کے ساتھ ساتھ ان مسائل کابھی سامنا کررہے ہیں۔معذور افراد جہاں غربت،بے روزگاری، مہنگائی کے ہاتھوں مشکلات سے دوچار ہیں وہیں ہمارے معاشرتی رویے بھی ان کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ہمارے معاشرے میں آج بھی معذور نوجوان خصوصا لڑکیوں کے لیئے شادی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اکثر نامکمل،لاچار اور کمزور سمجھ کر رشتہ نہیں کیا جاتا ہے اور وہ ساری عمر کنواری رہ جاتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں ایسی شعور بیداری کی جائے جس سے اِ ن رویوں کو بدلا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے