پشاور(مانند نیوز ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے 25 جولائی کو ضلع خیبر میں مسجد میں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کار کے خاکے جاری کردیے۔سی ٹی ڈی حکام نے خودکش حملہ آور انصار عرف ابوذر اور اس کے سہولت کار عبداللہ عرف سلمان کے خاکے بدھ کو جاری کیے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور انصار عرف ابوذر سکنہ افغانستان نے 25 جولائی کو ضلع خیبر کے مسجد اہل حدیث میں پناہ لے رکھی تھی، تھانے کو خودکش حملہ آور کی موجودگی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری مسجد پہنچی تو ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے مسجد کی تلاشی شروع کی اور اس دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو زوردار دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے کے وقت مسجد نمازیوں سے خالی تھی جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے خودکش حملہ آور کے ایک سہولت کار کو جائے وقوعہ سے حراست میں لیا، دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خودکش حملہ آور کا ایک اور سہولت کار عبداللہ عرف سلمان سکنہ لوئی شلمان لنڈی کوتل روپوش ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق سہولت کار عبداللہ سے متعلق جس نے بھی پولیس کو اطلاع دی انہیں نقد انعام سے نوازا جائیگا اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایاکہ خودکش حملہ آور کو سہولت کار عبداللہ نے جیکٹ اور روسی ساختہ کلاشنکوف دی تھی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے