باجوڑ(مانند نیوز ڈیسک)باجوڑ میں اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔باجوڑ کی تحصیل ماموندکے لرخلوزو اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، پولیس اور سکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ڈی ایس پی ستار خان کے مطابق بم دھماکا لرخلوزو اسپتال کے قریب مین روڈ پر ہوا جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔۔