اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت برائے پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پرآئین کے آرٹیکل 58کی شق نمبر ایک کے تحت فوری طور پر قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے اسمبلی تحلیل کردی تھی۔ جمعرات کے روز وفاقی وزارت برائے پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔ZS