پشاور(مانند نیوز )فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف شانگلہ میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے انسانیت کے جذبے سے سرشار ہو کر تھیلی سیمیا و ہیموفیلیاء اور دیگر امراضِ خون میں مبتلا مریضوں کیلئے خون کے عطیات دئیے۔ کیمپ کے انعقاد میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر‘ پی ایس ٹو وائس چانسلر واجد خان‘ رجسٹرار مہربان خان‘ پروفیسر ڈاکٹر عماد اور دیگر سٹاف ممبران نے بھر پور تعاون کیا۔اس موقع پر مقررین نے خون عطیہ کرنیوالے ڈونرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خون ایک انمول چیز ہے جس کی کوئی قیمت نہیں اور جو اپنا خون ضرورت مندوں کیلئے عطیہ کرتے ہیں وہ اصل بلڈ ہیروز کہلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک بہت بڑی نیکی اور صدقہ جاریہ ہے اور اس بارے میں ایک حدیث مفہوم ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پوری کوشش کریں گے کہ سال میں کم از کم دو بار تھیلی سیمیا مریضوں کیلئے کیمپ لگائیں۔ دریں اثناء فاطمید فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر بدر حسن‘ بلڈ کیمپس کوارڈی نیٹر امجد علی اور بلڈ بینک انچارج محمد اسرائیل خان نے کیمپ کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے