دیر(مانند نیوز)شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل(دیر بالا) میں سہ روزہ قومی پلانٹ سا ئنسزاینڈ کلایمنٹ چینج کانفرنس کا آغاز ہوگیا،پہلے روز منعقدہ دو سیشنز میں ماہرین نے ما حولیا تی تبد یلوں،فوڈ سیکورٹی اور پلانٹ سائنسز کے حوالے سے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کئے، جبکہ پراجیکٹر کے ذریعے موسمیاتی تغیر کے ذریعے انسانی ذندگی پراثرات سے اعداد وشمار کے مدد سے شرکاء آگاہ کیا ،چیئر مین باٹنی ڈیپارٹمنٹ اور کانفرنس کے چیف ارگنایزر ڈاکٹر خان شیر یوسفزئی کے مطابق قومی کا نفرنس 12اگست تک جاری ر ہیگا،جس سے ماہرین اورممتازساینسدا ن خطاب کے دوران تحقیقی مقالہ جات پیش کرینگے،اپنے خطاب میں وائس چانسلر شہید بی بی یونیورسٹی پرو فیسر ڈاکٹر محمد شہاب،مہمان خصوصی سابق وی سی جامعہ کراچی پرو فیسر ڈاکٹر محمد قیصر،قاید اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق وی سی پرو فیسر ڈاکٹر ضا بطہ خان شنواری،ایگری کلچر یونیورسٹی اور شہید بی بی یونیورسٹی کے سابق وی سی پرو فیسر ڈاکٹر خان بہادر مروت،پرو وایس چانسلر ایس بی بی یو پرو فیسر ڈاکٹر محمد خالق جان نے بتایا کہ کہ جنگلات کی بے در یغ کٹا ئی موسمیاتی تبد یلی کا سبب بن رہی ہیں،درختوں کی کٹا ئی سے دنیا میں موجود گلیشیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے خطرناک وائرس برآمد ہونے کی صورت میں زمین پر انسانی بقاء خطرے میں پڑ سکتی ہے،جنگلات کی کٹا ئی، زمینی کٹاو،موسمی شدت میں اضافے،قدرتی آفات،زلز لوں اور سیلاب کا سبب بننے کے سا تھ سا تھ فضا ء میں ز ہر یلی گیسوں کے افزایش کی صورت میں اوزون تہہ کی تباہی کا سبب بن رہا ہے جس سے کئی ایک جلدی امرا ض پھوٹ سکتے ہے،ماہرین نے بتایا کہ ایک درخت ایک ٹن اے سی کے برابر ٹھنڈک پید ا کرسکتا ہے جبکہ آکسیجن کی صورت میں انسانی ذند گی کی ضمانت بھی ہے، کا نفرنس کے شرکا ء نے اس امر پر اتقا ق کیا کہ جنگلات کی کٹا ئی پر مستقبل بنیادی پر پابندی،مزید درخت لگانے اور لوگوں میں آگاہی پید ا کرنے کی غرض سے قومی اور بین الاقومی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا ئے جا ئے،اس موقع پر کانفرنس کے معزز مہمانوں کو وی سی ڈاکٹر محمد شہاب نے اعزازی شیلڈز اور سو ینرز سے نواز ا۔