باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ بم دھماکے کے شہداء کے ورثا میں امدادی چیکس تقسیم۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سول کالونی خار جرگہ ہال میں 30 جولائی جے یو آئی ورکرز کنونشن بم دھماکہ کے متاثرین سے خطاب کیا اور شہداء کے ورثا میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی سی باجوڑ انوار الحق، ڈی پی او باجوڑ نذیر خان، امیر جے یو آئی مولانا عبدالرشید سمیت ضلعی آفسران، قبائلی مشران، سیاسی قائدین اور شہداء کے ورثا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ امن دشمنوں کو تباہ کریں تاکہ ہم امن کیساتھ زندگی گزارسکیں۔ ہم اس وطن کے باشندے ہیں۔ اور امن کا مطالبہ ہمارا حق ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے پچاس شہداء کے ورثاء میں فی کس 20,20 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ کمشنر نے شہداء کی درجات بلندی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے