پشاور (مانند نیوز )آئی آر ایس پی کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر شاہ ناصرنے کہا ہے کہ صاف ستھرے شہرایک مہذب معاشرے کا عکاس ہوتے ہیں،صفائی ستھرائی محض شہرکی خوبصورتی کا باعث ہی نہیں ہوتی بلکہ یہ شہریوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مردان میں انٹی گریٹڈ ریجنل سپورٹ پروگرام (آئی آر ایس پی/فانسا پا کستان) کے زیر اہتمام مردان شہر بھر میں جامع صفائی ستھرائی (سی ڈبلیو آئی ایس) پالیسی/ پلان کو فروغ دینے کیلئے ضلع کی سطح پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں سول سائٹی،،وکلا،اقلیتی برداری،مرد وخواتین کونسلرز اور یونیورسٹی کے طالبات نے شرکت کی،شرکا نے مختلف تجاویز پیش کیں،مقررین نیمطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ مردان شہر جدید طرز پر صفائی ستھرائی کا نظام شروع کیا جائے اورصفائی ستھرائی کے نظام کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جہاں گورننس کے مسائل ہیں تو وہاں شہریوں میں سماجی شعور بھی نہیں ہے۔یہ معاملہ محض ہم حکومت پر ڈال کر شہریوں کو باہر نہیں نکال سکتے جہاں حکومتیں یا ان کے ادارے ذمے دار ہیں، وہیں لوگ بھی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا نہ تو شعور رکھتے ہیں او رنہ ہی انھیں اس کا ادرک ہوتا ہے۔ محض کوڑا اٹھانے کی نہیں ہے بلکہ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی ہے،مردان شہر میں ہزاروں ٹن کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جارہا ہیں۔ اس مقصد کے لیے مردان میں کوئی سائٹس نہیں ہے، یہاں کوڑا جمع کرنے کا نظام توہے تو مگر اسے ٹھکانے لگانے کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں۔شہریوں کو بھی شعور اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔شہر کو گندگی اور بیماریوں سے محفوظ بنا نے کے لیے سول سائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ شہر کے اہم چوراہوں میں ڈسٹ بن کی تعداد کم ہونے کے باعث کھلے عام جگہوں پر گندگی کے ڈھیر ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش سمیت دیگر انسانی صحت کو نقصانات پہنچانے والے وائرس افزائش پا رہے ہیں جن کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ سمیت ہر شہری کی صفائی و ستھرائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ شہر صاف ستھرا ہو گا تو شہریوں اور مردان شہر کا نام اچھے الفاظ سے لیا جائے گا۔البتہ شہریوں کے لیے کچرا اکٹھا کرنے کا مقعول انتظام نہ ہونے کے باعث شہری اپنے گھر کا کچرا کھلے عام زمین پر پھینک دیتے ہیں جس سے تعفن اور بدبو پھیلتی ہیاور ازاں مضر صحت بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں جس کے تدارک کے لیے ہر شہری کو اپنے اپنے حصہ کا بھر پور کر دار ادا کرنا ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے