ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈائریکٹر جنرل جن محمد زراعت توسیع خیبرپختونخواہ کاکامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کا دورہ اس موقع پرڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر محمد معروف شاہ نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں ہوتا ہے۔ اس وقت کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس میں 6000طلباء و طالبات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے یہاں پر پڑھ رہے ہیں۔ 250سے زائد PhDفکلیٹی موجود ہے۔ جو دنیا کی بہترین جامعات سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جان محمد زراعت توسیع خیبرپختونخواہ کہا کہ کامسیٹس ایبٹ آباد کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ یہاں پر طلباء و طالبات کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر محمد معروف شاہ نے ڈائریکٹر جنرل جان محمد زراعت توسیع خیبرپختونخواہ کو شیلڈ پیش کی۔