بٹ خیلہ(مانند نیوز)محکمہ سپورٹس ضلع ملاکنڈ نے 14اگست کی مناسبت سے رنگا رنگ جشن آزادی سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گورنمنٹ ہائی سکول ملاکنڈ میں منعقدہ پروگرام میں ضلع کے مختلف سکولوں کے طلبا ء نے جمناسٹک رسہ کشی میراتھن ریس بوری دوڑاور میوزیکل چیئر کے مقابلوں میں حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان صدارت سکول کے پر نسپل فضل ہادی جبکہ میزبانی کے فرائض ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر رفیع اللہ نے ادا کئے طلبا نے ملی نغمے ترانے خاکے پیش کئے جمناسٹک رسہ کشی کا مقا بلہ ہائی سکول ملاکنڈ کی ٹیم جبکہ ریس کا مقابلہ ملاکنڈ کے وقاص میوزیکل چیئر پیران سکول کے سعد اللہ بوری ڈور وقاص عزیز اور ملی نغموں کا مقابلہ ملاکنڈ سکول کے فیض یاب نے جیت لیا اے سی ڈی ایس او اور پر نسپل سمیت سینئر صحا فیوں خالدا قبال محمد رسول رسانے کھلاڑیوں نے نقد انعامات میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔