جمرود(مانند نیوز)پی ٹی آئی جمرود کے کارکنان پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی تشدد اور پھر ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،امیر محمد خان کی پریس کانفرنس۔ جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی ضلع خیبر جنرل سیکرٹری حاجی امیر محمد خان افریدی انصاف لائر فورم کے صدر ایڈوکیٹ عبدالروف آفریدی،شہزاد افریدی، نسبت علی افریدی،شمشیر افریدی،سبیل آفریدی نے کہا کہ یہ ملک ہمارا بھی ملک ہے اور جشن آزادی منانا ہمارا بھی حق ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حکم پر بھروپور انداز میں جشن آزادی منا رہے ہیں تاہم جشن آزادی کے رات تاریخی باب خیبر پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر بدترین تشدد کی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے گارڈ مینوں نے فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بدنظمی میں پھیلائی۔انہوں نے کہا ہم محب وطن پاکستانی ہے اور جشن آزادی منانا ہمارا بھی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ جمرود پولیس نے سیاسی پریشر پر مسلم لیگ ن کی جانبداری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ایف آئی آر درج کی جبکہ دوسرے فریق کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد جمرود پولیس نے پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کے نام ایف ائی ار میں ڈالے جو کہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے اور جمرود پولیس کے جانب سے جشن آزادی کے رات پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں پر چھاپے مار کر گھروں کی تقدس کی پامالی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ورکرز کے ساتھ اور اپنے ورکرز کو ہر قسم کی قانونی مدد فراہم کرینگے اور اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کیس کی پیروی کرتے ہوئے ورکرز قانونی تحفظ فراہم کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے