سخاکوٹ(مانند نیوز) نیبرہوڈ کونسل پتاؤ درگئی میں یوم آزادی کے موقع پر تقریب کاانعقاد۔ویلج کونسل دفتر میں چیئرمین ظریف خان یوم ازادی کے موقع پر پودا لگا بھی لگایا۔اس موقع پر سیکرٹری نیبرہوڈ کونسل پتاؤ درگئی سلمان، یوتھ کونسلر علی خان ودیگر ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ظریف خان اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو غلامی کی لیکر کے نیچے زندگی بسر کر رہی ہیں پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے ہمارا پیارا ملک پاکستان بہت سے قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں آزادی سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں۔اس موقع پر نیبرہوڈ کونسل دفتر پتاؤ درگئی چیئرمین ظریف خان نے پودا بھی لگایا۔