پشاور (مانند نیوز) ملک بھر کی طرح مردان میں بھی یوم آزادی پورے قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس حوالے سے بلیسنگ آف آلمائیٹی مردان کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی افراد نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلیسنگ آف آلمائیٹی کے سی ای او احمد نثارنے کہا کہ آزادی ایک بیش بہا نعمت ہے جس کے حصول کے لیے ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دیں ،یوم آزادی کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے تن من دھن سے کام کریں گے اور اس ملک کے ذمہ دار شہری بن کر ملک وقوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد آزادی کے حصول کیلئے کی جانے والی جد وجہد اور پاکستان کے قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تجدید عہد بھی کرنا ہے کہ ہم سب ملکر پاکستان کو اس کی حقیقی منزل تک پہنچائیں کےلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے