مالاکنڈ (مانند نیوز) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی ملک کا 76 ویں یوم آزادی کوپورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس دن کے مناسبت سے ضلع میں سرکاری پرچم کشائی کی بڑی تقریب لیویز لائن ملاکنڈ میں منعقد ہوئی جس میں قومی ترانے کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی کی گئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمین خان،اسسٹنٹ کمشنرز،ضلعی محکموں کے افسران،عمائدین اور مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور وطن سے محبت کااظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شہاب محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی آزادی میں عظیم لوگوں کو قربانیاں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کر تا ہو، آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی قدر اسی کو معلوم ہے جو اس سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی آزادی کے لیے ہمارے آباواجداد اور بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کی بدولت اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزاد و خود مختار ملک دیاہے۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان کی سا لمیت بقاء اور استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جشن آزادی کے اس بے لوث خدمت اور گڈ گورنس کیلئے ہرصورت میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔اسی طرح ضلع بھرکے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی مختلف تقاریب،مشاعرے بھی منعقد کئے گئے،سخاکوٹ،درگئی،بٹ خیلہ اور تھانہ کے بازاروں کو سبز رنگ کی جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔اسی طرح طلباء نے ملی نغمے بھی پیش کئے اور ہر شخص سے داد وصول کی۔آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئی۔