اپر چترال (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ کھیل اپر چترال کے زیر اہتمام تین روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں جشن اذادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ کھیل کے زیر اہتمام تین روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ فائنل میچ بونی White اور بونی Blue کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی محمد خالد زمان ڈپٹی کمشنر اپر چترال تھے۔ دیگر مہمانوں میں فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، احسان الحق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، سردار حکیم چیرمین تحصیل کونسل مستوج، کرنل سرور، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عثمان سیرنگ، ظاہر شاہ سپرینٹنڈنٹ ڈی سی افس لوئر چترال، کریشمہ علی بین الاقوامی وومن فٹ بالر اور دوسرے معززین شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں پولو سے محبت رکھنے والے افراد نے کھیل سے لطف اٹھائے۔انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بونی Blue نے بونی White کو ہراکر جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ اپنے نام کرلی۔ بونی Blue ٹیم کی قیادت شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کر رہے تھے۔آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔