پشاور( مانند نیوز)جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارے دارالامان مردان میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خولہ حقدار،دارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر،دارالامان کی انچارج توحید،خاتون سوشل ورکر نصرت آرا،شازیہ نبی کے علاوہ ادارہ میں مقیم خواتین او رانکے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دارالامان میں مقیم خواتین او ربچوں نے جدوجہد آزادی باریمختلف پروگرام او رملی نغمے پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ ہم ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنہیں آزادی نصیب ہوئی۔ ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنے حصے کا کام سرانجام دینا ہے۔ضروری نہیں کہ بڑے پیمانے پر کام کرنے سے ہی ہم ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں بلکہ چھوٹے پیمانے پر کام کرکے بھی ہم ملکی خوشحالی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ آزادی کی اہمیت ان لوگوں سے پوچھیں جنہیں یہ نعمت نصیب نہیں ہے ہم قومی مفاد کی بجائے ذاتی مفادکے لئے لڑتے ہیں جب سے پاکستان قائم ہوا ہے دشمن اسے کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔ نے کہا کہ اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں اتحاد و یگانت پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنا انفرادی احتساب کرنا ہوگا، ہمیں وہ اصول اپنانا ہوں گے جو ترقی یافتہ او رمہذب قوم بننے کی جانب سفر کی رفتار تیز کرتے ہیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خولہ حقدارنے دارالامان میں چھوٹے بچوں کو ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرنے پر خوب داد دی۔