پشاور(مانند نیوز )ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان ابزار احمد نے کہا ہے کہ ضلع مردان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں اور مواقع ملنے کی ضرورت ہے اس کیساتھ ان کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر موقع پر یتیم ولاچارکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں اس کیساتھ ساتھ انہیں آگے آنے کے مواقع فراہم کریں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں مردان خاص بیڈمنٹن ہال میں یوم آزادی کے حوالے انجمن سرحدی یتیم خانہ کے یتیم طلباء کے مابین اعزازی بیڈمنٹن مقا بلے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر مردان خاص بیڈمنٹن ہال کے صدر شہر یار خان، جنرل سیکرٹری کلیم خان اورانجمن سرحدی یتیم خانہ مردان کے قاضی خضر بھی موجود تھے،ابزار احمدنے کہا کہ بیڈمنٹن کی گیمز میں ہمارے پاس با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، آج کے میچز میں کھلاڑیوں کا کھیل دیکھ کرخوشی محسوس ہورہی ہے،کھلاڑیوں کے کھیل کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، آج کے میچز کا مقصد کھلاڑیوں کے کھیل کو بہتر کرنا ہے،کھلاڑی مزید محنت کریں،کھیلوں کے ذریعے دنیا میں ملک کا نام بلند کریں