پبی (مانند نیوز ) اکبر پورہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔ 10 سالہ بچے کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان چند گھنٹوں کے اندر گرفتار ملز مان سے مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آصف محمود ساکن بانڈہ ملاخان نے صبح پولیس کو اپنے 10 سالہ بیٹے حامد کے قتل ہونے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ حامد گزشتہ روز گھر سے نکلا تھا آج کھیتوں میں اْسکی تشدد زدہ لاش ملی۔ جس پر تھانہ اکبرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے شفیع الرحمن خان ڈی اسی پی پبی کی سربراہی میں نیک سر علی ایس ایچ او اکبرپورہ پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دیکر FIR میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے وسیم ولد ہاشم اور روخان ولد حبیب ساکنان بانڈہ ملا خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سے مقدمے کے حوالے سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔