پبی (مانند نیوز ) ریسکیو1122 نوشہرہ رشکئی ریسکیو سٹیشن کا افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) تحصیل نوشہرہ رشکئی سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح بدست سیکرٹری ریلیف،ریبیلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ عبدالباسط اور ڈی ایچ او نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب، اور سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے کیاافتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اڈمین ریسکیو 1122 ناصر خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان عمران خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر اڈمین کاشف خٹک، ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے شرکت کی جبکہ لوکل کمیونٹی کے گراں قدر مشران سمیت ریسکیو 1122 کے دیگر افسران بھی موجود تھے ریسکیو 1122 رشکئی سٹیشن افتتاح کے موقع پر ریسکیو1122 کے جوانوں نے مہمان گرامی کو سلامی دی- اور ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے لگائے گئے تمام سٹالز (فائر – میڈیکل – ڈیزاسٹر) پرسینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور ریسکیو 1122 اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی معیار کی آلات کے استعمال کے حوالے سے معلومات فراہم کی اس موقع پر سیکرٹری ریلیف،ریبیلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ عبدالباسط نے کہا کہ ریسکیو1122 صوبے میں ہونے والے کسی بھی قدرتی اور ناگہانی آفات کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کررہاہے۔ ریسکیو1122 کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے صوبائی حکومت اس کا دائرہ کار صوبے بھر میں روز بروز پھیلا رہی ہے اور اس ضمن میں تمام تر وسائل بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔جبکہ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا خطیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور ضلع میں ریسکیو 1122 کے کارکردگی پر سینئیر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ اور ریسکیو 1122 کے جوانوں کے خدمات کو سراہا-