پبی (مانند نیوز ) سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا ہے۔پبی سرکل کے تھانہ پبی و اضاخیل نے بین الاضلاعی 03 راہزن گروہ بے نقاب کرتی ہوئے چھینے گئے 37موبائل فونز برآمدکر لیے۔گرفتارملزمان نوشہرہ کے علاؤہ دیگر اضلاع کو بھی کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ایس پی انوسٹی گیشن کمال حسین طوری کا پریس کانفرس میں صحافیوں کوپریس بریفنگ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن نوشہرہ میں سٹریٹ کرائم سے متاثرہ عوام کو اْن کے موبائل فونز حوالہ کرنے کیلئے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔کمال حسین طوری ایس پی انوسٹی گیشن نے ایس ڈی پی او پبی سرکل شفیع الرحمن کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کی خصوصی احکامات کی روشنی میں آنٹی سنیچنگ ٹیم بنائی گئی ہے۔جس نے پبی سرکل کے تھانہ جات پبی و اضاخیل کے علاقہ جات میں سنیچروں کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے 03 گینگ بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کئے۔ملزمان میں رضوان،شہریار، بلال، زاہد،رب نواز،یونس اور مسعود عرف شینا شامل ہیں۔ گینگ کے کارندوں کی نشاندہی پرچھینیگئے 37 عدد قیمتی موبائیل فونز جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے برآمد کر لئے گئے۔جس کے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئیموبائل فونز مالکان کے حوالے کر دیئے۔اس اقدام کا مقصد متاثرہ عوام کی داد رسی کرکے یہ یقین دلانا ہے کہ آپکی پولیس ہر قدم پر آپکے ساتھ ہے۔نوشہرہ پولیس سٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کرکے اْس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔موبائل فونز مالکان نے نوشہرہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا نوشہرہ پولیس نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اْنکا نقصان ہونے سے بچایا جس پر اْنکے احسان مند ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے