تورغر (مانند نیوز)ضلع تورغر کے علاقے کنڈر بسی خیل میں ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاء الرحمان مروت کا کھلی کچہری کا انعقاد۔عوام کی شکایات اور انکے مسائل کے حل اور سنوائی کے لئے ڈپٹی کمشنر تورغر ضیاء الرحمان مروت کی ضلعی محکموں کے افسران کے ہمراہ عوام کی دہلیز پر حاضری۔کھلی کچہری میں عمائدین علاقہ اور نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے ڈپٹی کمشنر تورغر کو اپنے تمام تر مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کے بیشتر مسائل کو موقع پر حل کیا اور غورطلب مسائل کے لئے متعلقہ محکموں کو فوراً پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے وہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ کھلی کچہری کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے