لوئر دیر (مانند نیوز)لوئر دیر میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر نداء اقبال کے زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہاٹ سپاٹ کی رپورٹ مرتب کرکے تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ شئیر کیا جاے تاکہ اس پر جلد از جلد مزید کاروائی کی جائے۔ تیمرگرہ ہسپتال اور اس کے ارد گرد علاقے میں ڈینگی سپرے کیا جائے۔ تیمرگرہ ہسپتال کے ڈینگی ائسولیشن وارڈ میں تمام سہولیات مہیا کی جائے۔ تمام سکولوں کے مارننگ اسمبلی میں ڈینگی کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشینز منعقد کیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ خطیب کے زیر نگرانی تمام جامع مساجد کے ا ئمہ کرام نماز جمہ کے خطبات میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے سوشل/ فرنٹ میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلایا جائے اور جہاں ڈینگی کی مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں عوام ان شہروں کی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پانی کی تالاب اور ڈینگی لاروا کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے والے جگہوں کو کلئیر کریں جبکہ ایل ایچ ڈبلیوز ڈینگی کے حوالے سے گھر گھر خصوصی آگاہی مہم چلائی۔ اورزیادہ آبادی والے علاقوں پر خصوصی توجو دی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر، ڈسٹرکٹ اینٹاملوجسٹ، سب ڈویژن تیمرگرہ کے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز۔ نمائندہ لوکل گورنمنٹ اور نمائندہ ایجوکیشن نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے