اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور سابق ایم این اے و پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے سماعت بغیر کارروائی 28 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے 28 اگست کو ایمان مزاری کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کر لئے۔واضح رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے