جمرود(نمائندہ مانند )مخالفین نے دکان میں میرے بھتیجے کو اسلحہ کی نوک پر تشدد کا نشانہ بنایا اور دکان کے شیشے بھی توڑ دیئے اعلی حکام نوٹس لیں۔شبیراحمد کا پریس کانفرنس ضلع خیبرتحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے گل رحمان منیاخیل مرحوم کے صاحبزادے شبیر احمد منیاخیل اپنے بھتیجے انصارافریدی کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں مسجد میں تھا کہ میرے مخالفین نے میرے بھتیجے انصارافریدی پر اپنے دکان واقع جمرود مین بازار میں مسلح افراد نے تشدد کیا اور انکو بندوق کے بٹ مارے اور ڈرایا دھمکایا۔میرے دکان میں توڑپھوڑ کی اور کافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ میں تھانہ جمرود پہنچا اور مخالفین پر ایف آئی آر درج کرنا چاہا مگر مقامی تھانے کے ایس ایچ او نے شام دیرتک تھانے میں بٹھائے رکھا اور ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور بالاخر ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کیا اور اب میں پریس کانفرنس پر مجبور ہو گیا ہوں انہوں نے کہا کہ میں مخالفین کی گماشتوں سے تنگ آ گیا ہوں اور مخالفین کی بار بار پھنسانے کی کوششوں کے باوجود عدالت سے رہا ہو چکا ہوں میں قانون، علاقائی روایات اور حتیٰ کے شریعت کے قانون کے تحت بھی انکے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں پولیس میرے ساتھ انصاف کریں اور مخالفین کو گرفتار کرلیں اگر مجھے مزید بیگناہ تنگ کیا گیا تو پھر میں بھی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاونگا جس کی تمام تر زمہ داری مقامی ایس ایچ او اور مقامی انتظامیہ پر ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے