سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ نے 14اکتوبر کوپشاور میں منعقد ہونے والے مفکر اسلام کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسز عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہیں ملاکنڈ ٹیکس فری زون ہے اس کے باوجود یوٹیلٹی بلز میں ٹیکسزکا نفاذ عوام دشمنی ہیں عام انتخابات میں بھرپور تیاری کسیاتھ اتریں گے ضلع ملاکنڈ سے پارٹی کے جو کارکن قومی اور صوبائی الیکشن لڑنے کے خواشمند ہیں وہ درخواست بمعہ فیس قومی اسمبلی پندرہ ہزار اور صوبائی اسمبلی دس ہزار روپے ضلعی جنرل سیکرٹری کسیاتھ جمع کرائیں۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ نے جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ ضلعی مجلس ارکان اور تینوں تحصیلوں کے امراء ونظماء کے اجلاس کے بعد حجرہ فقیرباز خان مرحوم سخاکوٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسلمان تاثیر، تحصیل بٹ خیلہ امیر حنیف الرحمان درویش، ضلعی سینئرنائب امیر مولانافضل اللہ شاہ،ضلعی نائب امیرقاری انورشیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصرباچہ، ضلعی سالار قاری ذاکر، ڈپٹی سالار الیاس، ضلعی فنانس سیکرٹری فضل حق، سرپرست اعلیٰ مولاناعزیز الرحیم، مولاناضیاء الرحمان اور محمدزمان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں مفکر اسلام کانفرنس کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع ہے اور اسکی کامیابی کیلئے بھرپور رابطہ عوام مہم جاری ہیں اور اس سلسلے میں چھ ستمبر کوصوبائی قائدین فشنگ ہٹ چکدرہ کادورہ کرینگے اور ملاکنڈڈویژن سے مفکر اسلام کانفرنس کے تیاریوں کاجائزہ لینگے اور اضلاع کو ہدایات جاری کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ٹیکس فری زون ہے اور اسکے باوجود بلوں میں بھاری ٹیکسز کانفاذ سمجھ سے بالاتر ہے یہ سب کچھ سابقہ وزیراعظم عمران خان کے ناقص پالیسوں اور انکے حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ کے اثرات ہے عوام مہنگائی سے عاجز اچکے ہیں جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے ہر ویلج کونسل اور یونین کونسلوں میں احتجاج کے بعد بہت جلد ضلعی کی سطح پر بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسز کے خلاف احتجاج کی کال دیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کسیاتھ ساتھ بروقت صاف وشفاف انتخابات کویقینی بنائے گے اور الیکشن میں تاخیری حربے استعمال نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام تمام سیاسی پارٹیوں کو ازما چکے ہیں اور اس بار عوام جمعیت علماء اسلام پر بھرپور اعتماد کااظہار کرکے ضلع ملاکنڈ سمیت پورے ملک میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنائینگے