ایبٹ آباد (مانند نیوز)گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر تین نے میڑک کے سالانہ نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکیسرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ادارہ کے 54 طلباء نے +A اور 85 طلباء نے A گریڈ حاصل کیا اور 67 طلباء نے گریڈ B میں کامیابی حاصل کی۔ہونہار طلباء میں محمد ہادی جدون نے 1025 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی۔عبدالمقید نے 1017 نمبر لیکر دوسری اور حارث جاوید نے 1002 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جماعت نہم کے طلباء میں محمد فیضان خان نے 542 نمبر لے کر ادارہ میں اول پوزیشن حاصل کی۔شاہد خان نے 529 نمبر لے کر دوسری اور محمد اویس نے 514 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ادارہ کی نمایاں تعلیمی کارکردگی پر مختلف شخصیات ہائے زندگی نے پرنسپل ضیاء شاہد اور اساتذہ کی شبانہ روز محنت کو سراہا تے ہوئے مبارکباد پیش کی۔اور اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ اپنی شاندار کارکردگی اور ماضی کا تسلسل برقرار رکھے گا۔کیونکہ ادارہ غریب والدین کی امیدوں کا مرکز ہے اور سرکاری سکولز میں بھرپور دفاع کیا ہے۔ادارہ کو صوبہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔یہاں سے فارغ التحصیل ملک میں مختلف شعبوں میں خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔پرنسپل ضیاء شاہد کا طلباء سے خطاب کرتے ہوئیکہنا تھا مسلسل کئی سال سے ادارہ کو تعلیمی میدان میں کامیابیوں اور کامرانیوں میں اساتذہ کی محنت شامل ہے۔جن کی پرخلوص انداز سے تعلیم و تربیت نے تعلیمی میدان میں ادارہ کو نمایاں رکھا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ والدین کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے اسی طرح ٹیم ورک کی صورت میں کام کرتے رہیں گے۔اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ برقرار رکھیں گے۔انہوں نے جماعت نہم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعامات دیئے ہیں۔