پبی (مانند نیوز ) عامر خٹک سب انجینئر کے اغواء کاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔حکومت وقت ملازمین کو تحفظ فراہم کریں۔عامرخٹک سب انجینئر اور عظمت آفریدی کی بازیابی کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان اور محمد شعیب صدر سب انجینئر ایسوسی ایشن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ ملازمین کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ملازمین ڈیوٹی کے دوران بھی محفوظ نہیں عامرخٹک سب انجینئر اور عظمت آفریدی ورک منشی ایک ھفتہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں ہوئے۔اگر یہ کسی وزیر،مشیر اور اعلیٰ بیوروکریٹ کے بیٹے تھے۔تو خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے اینٹ سے اینٹ بجاتے۔اور اغواء کاروں کو 24 گھنٹوں میں پکڑ کر ان کو بازیاب کرایا جاتا۔چونکہ مغوی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔تو ان کا کوئی پرسان حال نہیں اگر عامرخٹک سب انجینئر اور عظمت آفریدی ورک منشی کو یکم ستمبر تک یا اس پہلے بحفاظت بازیاب نہ کرایا گیا۔تو پھر یہ احتجاج پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔اور 28 اگست بروز پیر بوقت 10 بجے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ھائے ووے ڈویڑن میں ایک زبردست احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا۔جس میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے