مردان (مانند نیوز)غزالی اسکول اینڈ کالج کاٹلنگ کی طالبات علیزہ خان اور ماریا خان نے مردان بورڈ کے میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی- علیزہ خان نے 1017 جبکہ ماریا خان نے 952 نمبر لے کر اسکول میں اچھی پوزیشن حاصل کی- دونوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی کوشش، اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا-