صوابی (مانند نیوز)دہ حق آواز کا بجلی کی ظالمانہ اور کمر توڑ مہنگی یونٹ۔ اوور بلنگ۔لوڈ شیڈنگ اور بجلی بلز ٹیکسزکے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ۔ دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں کئی اہم فیصلے۔ احتجاج کئی روز تک جاری رہنے کا امکان۔۔جمعرات 31 اگست کو ضلع صوابی کے عوام 10بجےصوابی واپڈا دفتر پہنچیں۔۔۔ دہ حق آواز کے صدر احسان الحق بام خیلوی۔ کابینہ ممبران عمر صوابی وال۔ طارق جان آف جہانگیرہ۔ یاسر خان۔فرمان خان۔ انور خان اف ڈاگئی۔کفایت اللہ آف خورو۔رب ولی بام خیل۔خلیل احمد خان۔نزیر احمد خان۔ کلیم اللہ آف گوہاٹی۔ زبیر خان۔ عنایت خان آف مرغز۔غلام کریم خان آف بام خیل۔سیف اللہ آف پنج پیر۔ ثناب گل آف مردان۔نوررحمان آف بازارگی ۔ حاجی ممریز آف مانیری۔لیاقت خان۔ رحمت اللہ آف ٹوپی۔ روشن خان آف کلابٹ نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے اب احتجاج پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔۔انتظامیہ اور پولیس رکاوٹ نہ بنے۔ہم واپڈا اور حکمرانوں کا مذید ظلم برداشت نہیں کرینگے۔ ہماری تحریک دو سالوں سے مسلسل جاری ہے ہمارے بنیادی مطالبات یہ ہیں کہ چونکہ تربیلا ڈیم اور پاؤر ہاؤس صوابی اور ہری پور کے اضلاع میں واقع ہیں جس سے ہم کو کئی خطرات ہیں لیکن ہم کو اس کا وہ حق اور فائدہ بھی حاصل نہیں جو ہمیں پاکستانی آئین نے دیا ہے لہذا اس ڈیم سے صوابی کے لیے 300 ہونٹ فی میٹر معاف کیا جائے۔ تربیلا سے صوابی سمیت سارے صوبے کو بجلی فراہم کیا جائے۔۔ تربیلا کی اربوں روپے کی رائلٹی کی رقم خیبر پختونخوا کے بجلی صارفین کے بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیا جائے۔۔ ہم چونکہ پانی سے بجلی تیار کرتے ہیں اس لیے صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام بجلی صارفین کو تمام ٹیکسوں سے مستثنیٰ کیا جائے۔۔ تربیلا اور غازی بروتھا کے ایکسٹینشن منصوبوں میں لوکل لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔۔۔ اس کے علاوہ بجلی یونٹ کی قیمت کو 2018 کی سطح پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے ہم نے اب تک 8 دفعہ احتجاج کیا ہے۔ 5مرتبہ حکام سے ملاقات اور مذاکرات کر چکے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ دہ حق آواز اب یا کبھی نہیں کے اصول پر عمل کرے گی ہماری کچھ مطالبات کا تعلق مرکزی حکومت سے ہے جس کے لیے ہم نے تربیلا پاؤر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ 31 اگست کا احتجاج حکومت کے مہنگی یونٹ کے خلاف ہے جب تک یہ ختم نہیں ہوتا ہم نے بجلی بلز جمع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہم فوری طور پرصوابی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر واپڈا افسران ضلع کے اندر بڑے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ واپڈا دفاتر کے اندر واپڈا اہلکاروں کے کھلے عام چوری کو روکے واپڈا افسران اور اہلکار اپنے استحقاق سے زائد بجلی استعمال کرنا ترک کرے تو کم از کم ضلع صوابی کے اندر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیرو ہو جائے گا۔۔۔۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہمارا احتجاج شائد کئی دنوں پر محیط ہو۔ اور موقع کی مناسبت سے حکمت عملی مرتب کرنے اور تبدیلی لانے کے لیے صدر کی قیادت میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو فوری اور ہنگامی فیصلوں کی مجاز ہو گی.