سوات (مانند نیوز)ضلع کے تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جاری، ڈپٹی کمشنر ضلع سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات چیک کئیے۔اس موقع پر ڈی پی او سوات نے کہا کہ انتخابی امیدواران اور سپورٹرز الیکشن کی پرامن تکمیل کیلئے سیکیورٹی پر تعینات پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کریں۔ الیکشن کو پرامن بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئیے گئےہیں اور ہرپولنگ سٹیشن پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔مزید انہوں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کاسٹ کیلئے آنے والے تمام افراد کی اچھی طرح تلاشی اور سرچ کرکے پولنگ سٹیشن میں داخلےکی اجازت دی جاۓ، کسی بھی شخص کواسلحہ کی نمائش اورپولنگ کی حدود میں اسلحہ رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں, کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی کرتا پائیں تو فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن یا سوات پولیس کا ایمرجنسی نمبر 15 پر رابطہ کریں۔یاد رہے کہ سوات کے 03 مختلف تحصیلوں کی مخصوص نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں۔ جس پر سوات پولیس کی ٹوٹل 712 نفری سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کی گئی، جسکی برارہ راست سپرویژن ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور خود کر رہے ہیں۔