شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ ضمنی بلدیاتی انتخابات،ویلج کونسل ملک خیل کوٹکے میں فضل احمد،ویلج کونسل چوگا میں معاز خان کامیاب قرار پائیں گئیں،تحصیل الپوری کے ویلج کونسل ملک خیل کوٹکے میں خواتین کا ایک بھی ووٹ پول نہ ہوسکااسی ویلج میں فضل احمد،جمشید علی کے مدمقابل تھا جسے 65ووٹوں پر برتری حاصل ہوئی ہے، اس ویلج کونسل میں دونوں امیدواران آزاد حیثیت سے میدان میں تھے۔پورن کے ویلج کونسل چوگا میں معاذ خان کامیاب ہوئے جنھیں 729ووٹوں پر برتری حاصل ہوئی انھیں عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت حاصل تھی جبکہ بلمقابل خالد خان آزاد حیثیت سے 480ووٹ لیکر رنر پوزیشن پر رہیں اسی ویلج میں خواتین کے ووٹ بھی پول ہوئے۔شانگلہ کے دونوں ویلج کونسلوں میں ووٹ کا ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا،ملک خیل کوٹکے میں 1330جبکہ چوگا سٹیشن میں 1126ووٹس پول ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دنوں ویلج کونسلوں میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 14846 جس میں مرد ووٹرز8669 اور خواتین ووٹرز 6177 ہیں۔ شانگلہ کے دو ویلج کونسلوں ملک خیل کوٹکے،چوگا کی کی مزدور کسان اور وی سی چوگا کی یوتھ سیٹ کیلئے ضمنی بلدیاتی انتخابات اختتام کو پہنچ گئے۔انتخابات کیلئے کل 12 پولنگ اسٹیشن اور 27 پولنگ بوتھ قائم کر دئیے گئے تھے جس میں 4 پولنگ سٹیشن مردوں 4، خواتین اور 4 مشترکہ تھے۔اس طرح 15 مردوں اور12 خواتین کے پولنگ بوتھ شامل تھے جو پُرآمن طریقے سے پائے تکمیل تک پہنچے۔۔