دیر لوئر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیر اہتمام ڈینگی مچھر مار سپرے مہم جاری ہے۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خال نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال اور تحصیل میونسپل آفیسر خال عنایت اللہ کی ھدایات پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خال کے صفائی عملہ نے خال بازار میں نالیوں میں ڈینگی جیسے مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے سپرے کیا۔ ٹائر شاپس مالکان سے پرانے ٹائرز میں روزانہ کے بنیاد پر پانی تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔